سرورق / خبریں / بنگلور۔کوئمبتور کے درمیان ڈبل ڈیکر ٹرین آج سے –

بنگلور۔کوئمبتور کے درمیان ڈبل ڈیکر ٹرین آج سے –

بنگلور۔ بنگلور اور کوئمبتور کے درمیان چلنے والی ڈبل ڈیکر ٹرین ادے ایکسپریس کی خدمات آج سے شروع ہوجائیں گی۔ یہ ٹرین دونوں شہروں کے درمیان پیر کے دن کے علاوہ ہفتے کے 6؍ دن روزانہ دوڑے گی۔ جمعہ کے دن سے کوئمبتور سے شروع ہی اس ٹرین کی باقاعدہ خدمات آج ہفتے سے شروع ہوجائیں گی۔ ٹرین نمبر 22665؍ ادے ایکسپریس دوپہر 2؍ بج کر 15؍ منٹ پر بنگلور سے روانہ ہوگی اور رات کے 9؍ بجے کوئمبتور پہنچے گی۔ واپسی میں یہ ٹرین کوئمبتور سے صبح 10؍ بج کر 30؍ منٹ پر روانہ ہوگی اور شام 5؍ بج کر 20؍ منٹ پر بنگلور پہنچے گی۔ یہ ٹرین کے آرپورم ،کپم، سیلم ، ایروڈ اور تریپوراسٹیشنوں پر رکے گی۔ اس ٹرین کو کل 8؍ ڈبل ڈیکر کوچ ہوں گے۔ جس میں سے 3؍ لفٹ کوچ ہوں گے جن میں 104؍ سیٹ ہوں گے جبکہ باقی 5؍ کوچ میں ہر ایک کوچ میں 120؍ مسافروں کے لئے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: