سرورق / خبریں / بنگال پنچایتی انتخابات کیلئے پولنگ 14مئی کو، ووٹوں کی گنتی 17 کو –

بنگال پنچایتی انتخابات کیلئے پولنگ 14مئی کو، ووٹوں کی گنتی 17 کو –

کلکتہ ، ریاستی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کے درمیان میٹنگوں کا طویل دور چلنے کے بعد آج حکومت نے پنچایتی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ 14مئی مقرر کردی ہے اور ریاستی الیکشن کمیشن نے بھی اس تجویز کو منظوری دیدی ہے ۔جب کہ ووٹوں کی گنتی 17مئی کو ہوگی پہلے ریاستی الیکشن کمیشن نے تین مرحلے میں یکم مئی ،3مئی اور 5کو پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھامگر کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن کو پرچہ نامزدگی اور انتخابات کی تاریخ کا از سر شیڈول کا اعلان کرنے کی ہدایت دی تھی۔
پرچہ نامزدگی کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے اپیل کی تھی۔اپوزیشن جماعتوں نے شکایت کی تھی ترنمول کانگریس کے ورکرس غنڈہ گردی کے ذریعہ اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں پرچہ نامزدگی داخل کرنے نہیں دے رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کے درمیان کئی دور کی میٹنگ چلی۔ریاستی حکومت رمضان کے مہینے میں پولنگ کرانے کے حق میں نہیں تھی ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: