سرورق / خبریں / بنٹوال میں کانگریس لیڈرپر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ –

بنٹوال میں کانگریس لیڈرپر بی جے پی کے غنڈوں کا حملہ –

منگلورو۔  ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لئے اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے ایسے میں ایک طرف کانگریس لیڈران پر مبینہ بی جے پی کے غنڈے حملے کررہے ہیں تو وہیں دوسری طرف کچھ جگہوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے بھی پڑنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔منگلورو کے قریب بنٹوال میں جمعرات کی شب کانگریس لیڈر سنجیو پجاری کے مکان پر قریب پندرہ شرپسند گھس گئے اور سنجیو پجاری سمیت ان کی اہلیہ اور دیگر ملازمین پر حملہ کردیا اور اْن کی بری طرح پٹائی کردی۔ واردات میں سنجیو پجاری اور ان کی اہلیہ کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ سنجیوا پجاری کا کہنا ہے کہ اْن پر حملہ کرنے والے بی جے پی کے کارکن ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کنڑا کے انچارج وزیر بی رماناتھ رائی کی انتخٰابی مہم کے اختتام کے بعد سنجیوا پجاری اپنے گھر لوٹ آئے تھے، جس کے دوران اچانک کمپاؤنڈ میں 15 سے زائد شرپسند گھس آئے اور ان کی کار کو نقصان پہنچاتے ہوئے سیدھے گھر کے اندر گھس کر سنجیوا پجاری اور ان کی اہلیہ پر حملہ کردیا۔ موقع پر موجود ملازمین جب اْن کی مدد کرنے کی کوشش کی تو اْنہیں بھی زودوکوب کیا گیا۔شرپسندوں نے ان کی کار کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔جبکہ کار پر موجود سنجیوا کو چھوڑنے کے لئے آئے ہوئے شنکرا، امّی، اور اقبال نامی ملازمین بھی ان کے حملوں کی زد میں آئے ہیں۔بلّاوا کمیونٹی کے لیڈرسنجیوا پجاری، بنٹوال کی کانگریس انتخابی تشہیری کمیٹی کے صدر ہیں، وہ برہماشری نارائن گرو مندر کے بھی صدر ہیں۔واردات کی اطلاع ملتے ہی بی رماناتھ رائی سمیت مقامی کانگریسی لیڈران فورا موقع پر پہنچے اور سنجیوا کوتھمبے اسپتال منتقل کیا۔ایڈیشنل ایس پی سْجیت، بنٹوال رورل اسٹیشن افسر اکشے ، سرکل پولس انسپکٹر پرکاش، پی ایس آئی چندرشیکھر اور شری کانت شٹی بھی واقعے کی جانکاری ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ گئے اور جائزہ لیتے ہوئے چھان بین شروع کردی۔کانگریس لیڈران نے اس حملے کے پیچھے بی جے پی لیڈرس اور کارکنوں کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔اس تعلق سے بنٹوال پولس اسٹیشن میں چار الگ الگ معاملات درج کئے گئے ہیں۔اْدھر کاروار کے رکن اسمبلی اور کانگریس لیڈر ستیش سئیل کے قریبی سمجھے جانے والے منگل داس کے مکان پر آج جمعہ کی صبح محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپہ مارے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اسی طرح بنگلور میں بھی ان کی رہائش گاہ چھاپہ پرمارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ البتہ ان چھاپوں سے ان کے مکانوں سے کچھ برآمد کیا گیا ہے یا نہیں، اس بات کی تفصیلات ابھی موصول ہونا باقی ہے۔خیال رہے کہ کل ہفتہ12 مئی کو پورے کرناٹک میں ایک ہی مرحلے میں الیکشن ہوں گے، جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: