سرورق / بین اقوامی / بلغاریہ: فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو ہلاک –

بلغاریہ: فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو ہلاک –

صوفیہ ، بلغاریہ کے جنوبی شہر پلووديو کے پاس باقاعدہ مشق کے دوران فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں دو پائلٹوں کی موت ہو گئی اور عملے کا ایک رکن زخمی ہو گیا۔
بلغاریہ کی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ پیر کو ہوا ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے آٹھ بجے روس میں تیار کردہ ایک ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر كرومووو فوجی ہوائی اڈے سے پرواز کے فورا ًبعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر زمین سے 50 میٹر کی اونچائی پر تھا۔اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
قابل غور ہے کہ گذشتہ جولائی میں اسی طرح بلغاریہ کے ساحلی علاقے میں تکنیکی مشق کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک افسر کی موت ہو گئی تھی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: