سرورق / خبریں / بس کھائی میں گھری:27 بچوں سمیت 30 ہلاک –

بس کھائی میں گھری:27 بچوں سمیت 30 ہلاک –

شملہ۔ ہماچل پردیش کے نورپور ضلع میں آج ایک اسکول بس کے150فٹ گہری کھائی میں گرجانے کی وجہ سے27بچوں سمیت 30افراد ہلاک اور دیگر10زخمی ہوگئے ہیں ۔نور پور کے ایس ڈی ایم نے بتایا کہ شدید طور سے زخمی بچوں کو پٹھان کوٹ اسپتال لے جایا گیا جبکہ کچھ بچوں کو نورپور کے اسپتال میں ہی بھرتی کرایا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ وزیر رام سنگھ پٹھانیہ میموریل اسکول کی بس کے ڈرائیور کا پٹھان کوٹ نور پور روڈ پر ملکویل کے پاس گاڑی کا توازن بگڑگیا اور بس پھسل کر کھائی میں جاگری۔ بس پر30بچے سوار تھے اور بس اسکول سے انہیں گھر چھوڑنے کے لئے جارہی تھی۔ یہ حادثہ ساڑھے 4بجے شام کو پیش آیا۔وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے اس حادثہ پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور حادثہ کی عدالتی جانچ کا حکم دیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: