سرورق / خبریں / بسواراج ہوراٹی کے قانون ساز کونسل چیرمین بننے کے امکانات بہت کم ایس آر پاٹل کی حمایت میں سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی لابی –

بسواراج ہوراٹی کے قانون ساز کونسل چیرمین بننے کے امکانات بہت کم ایس آر پاٹل کی حمایت میں سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی لابی –

بنگلورو- کانگریس ۔ جے ڈی ایس مخلوط حکومت میں قانون ساز کونسل میں بھی کانگریس ا راکین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے ہی پارٹی کے لیڈر کو کونسل چیرمین منتخب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جس کے سبب عبوری چیرمین بسواراج ہوراٹی کو چیرمین کا عہدہ ملنے کے امکانات بہت کم ہیں ۔ ہوراٹی کو چیرمین بنانے کی غرض سے جے ڈی ایس لیڈروں نے انہیں وزارت میں شامل نہیں کیا تھا جبکہ وہ کئی مرتبہ وزیر بننے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے تھے ، جب انہیں کونسل کا عبوری چیرمین بنایا تھا اس وقت انہوں نے اپنی خواہش کوبھلاکر چیرمین کا عہدہ نبھانے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔مستقل چیرمین کے انتخاب کے لئے جے ڈی ایس اور کانگریس لیڈروں کی منظوری ضروری ہے لیکن کانگریس لجس لیچر پارٹی لیڈر سدارامیا اپنے حامی ایس آر پاٹل کو قانون ساز کونسل چیرمین بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ اس طرح سب سے زیادہ سیٹوں والی پارٹی کو ہی چیرمین منتخب کئے جانے کے متعلق کوآرڈی نیشن کمیٹی میٹنگ میں بھی تجویز پیش کی گئی ۔ اس سلسلہ میں پارٹی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد حتمی فیصلہ لینے وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے یقین دہانی کرائی ہے ۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈروں کی باہمی رضامندی کے بعد ہی یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اگر چیرمین کی سیٹ جے ڈی ایس کے کھاتے میں چلے جانے کی صورت میں وھپ کی سیٹ کانگریس کے حصہ میں چلی جائے گی ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: