سرورق / خبریں / بریلی: چھیڑ خانی اور عصمت دری کے چھ ملزمان ضلع بدر-

بریلی: چھیڑ خانی اور عصمت دری کے چھ ملزمان ضلع بدر-

بریلی، اترپردیش میں بریلی کے ضلع مجسٹریٹ راگھوندر وکرم سنگھ نے راہ چلتی لڑکیوں سے چھیڑ خانی اور انہیں اٹھا لے جانے اور عصمت دری کے چھ ملزمان کو چھ چھ ماہ کے لئے فوری احکامات سے ضلع بدر کر دیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ جن چھ ملزمان کو ضلع بدر کیا گیا ہے ان میں نوديا ساکن سنو نامی ملزم نے دو نومبر 2016 کو ایک لڑکی کو کھیت میں دبوچ لیا تھا۔ اس کے علاوہ تکیا ساکن دل حسن نے 29 جولائی کو سبھاش نگر میں 11 ویں کی طالبہ کو اغوا کرکے عصمت دری کی تھی۔
ان کے علاوہ کرلی ساکن آ کاش پر الزام ہے کہ اس نے 22 اپریل 2017 کو 13 سال کی نابالغ سےچھیڑ چھاڑ کی تھی۔ راجوپور مجرا بھوگ پور بهیڑي ساکن شیر سنگھ پر 10 مارچ 2016 کو لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے۔ ا عظم نگر کا رہنے والا محمد ریحان پر الزام ہے کہ اس نے 30 دسمبر 2015 کو ہارٹ مین کالج روڈ پر آٹو میں نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی تھی جبکہ قاضی ٹولہ کا انیس قریشی پر بھی راہ چلتی لڑکیوں سے چھیڑ خانی کے علاوہ اٹھا لے جانے کے بعد عصمت دری کا الزام ہے۔ ان ملزمان کو فوری طور پر ضلع بدر کر دیا گیا ہے۔
قابل غورہے کہ گزشتہ تین ماہ میں اب تک مختلف جرائم میں ملوث 14 ملزمان کو ضلع بدر کیا جا چکا ہے۔ ضلع بدر کئے گئےان ملزمان کے خلاف پہلے سے مارپیٹ، فراڈ، وصولی، جوا کھلانے وغیرہ کے الزامات میں معاملے درج ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: