سرورق / خبریں / بریلی: سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل کی موت-

بریلی: سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل کی موت-

بریلی، اترپردیش میں بریلی کے ميرگنج علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل دھرمیندر یادو کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ميرگنج تھانے میں تعینات کانسٹیبل دھرمیندر کی بلاک پرمکھ کے ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی گنتی میں ڈيوٹي لگی تھی۔ ڈيوٹي کے بعد رات تقریبا دس بجےوہ موٹر سائیکل واپس لوٹ رہا تھا۔ ميرگنج علاقے میں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ دھرمیندر سنبھل ضلع کے گنور علاقے کے رجاوا ںگاؤں کا رہنے والا تھا اور 2011 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیاجس کی پولیس تلاش کررہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: