سرورق / خبریں / برقع اوڑھے، پراسرار انداز میں گھومنے والے نوجوانوں کی پٹائی –

برقع اوڑھے، پراسرار انداز میں گھومنے والے نوجوانوں کی پٹائی –

ٹمکور: یہاں شہر کے ماونا کٹے پالیہ میں برقع پہن کر پر اسرار انداز سے گھومنے والے دو نوجوانوں کو عوام نے پکڑکر پٹائی کی اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ یہ واردات کل یہاں پیش آئی۔ ماوناکٹے پالیہ اور اے پی ایم سی یارڈ کے علاقے میں دو نوجوان برقع پہنے گھوم رہے تھے۔ کچھ عورتوں نے گمان کرتے ہوئے ان کے پاؤں کو غور سے دیکھا تو مردانہ چپل نظر آئے۔ اپنے گمان کو دور کرنے کیلئے ان سے بات کرنے کی کوشش کی وہ بے تحاشا بھاگنے لگے۔ عورتوں نے چیخنا چلانا شروع کردیا۔ لوگوں نے انہیں بھاگتے دیکھ کر پیچھا کیا۔ وہیں خوب پٹائی کی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ یہاں کے چند مقامات میں جانوروں کی چوری ہورہی ہے گھروں کی تعمیر کیلئے جمع سامان کی بھی چوری ہورہی ہے۔ بچوں کے اغواء کی خبروں نے تمام عورتوں کو پریشان کررکھا ہے۔ ہر طرف ایک بدگمانی کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ ان حالات میں جب ان برقع پوش نوجوانوں کو پکڑ کر اس کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی تو ٹھیک سے جواب نہیں ملا۔ غصہ میں آکر لوگوں نے ان کی خوب پٹائی کی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس بقیہ تحقیقات کررہی ہے۔پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران برقع پوش نوجوانوں نے کہا کہ ہم نے تیسری جنس (ہجڑے) بن کر اپنے دوستوں کو ستانے کا ارادہ کیا تھا۔ اس طرح ہم نے شہر بھر میں برقع پہن کر گھومنے کا ارادہ بھی بنالیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: