سرورق / بین اقوامی / برطانوی آبدوز شام کیلئے روانہ،ٹریسا مئے کی میٹنگ آج –

برطانوی آبدوز شام کیلئے روانہ،ٹریسا مئے کی میٹنگ آج –

لندن، برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے امریکی کی قیادت میں شام میں کسی بھی طرح کے فوجی آپشن پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج اپنی کابینہ کے ساتھیوں کی میٹنگ بلائی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے بدھ كو روس کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ شام کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے اور شامی صدر بشار الاسد کا ساتھ دینے کے لئے روس کی مذمت بھی کی تھی۔بی بی سی کے مطابق اس اجلاس میں محترمہ مئے شام کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے سکتی ہیں اور اس میں انہیں پارلیمنٹ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
’دی ٹیلیگراف ‘کے مطابق م ٹریسا مئے نے برطانوی آبدوزوں کو شام سرحد کے قریب جانے کا حکم دیا ہے تاکہ شامی فوج کے خلاف حملوں کو انجام دیا جا سکے۔’ اسکائی نیوز‘ نے بتایا کہ آج ہونے والی میٹنگ میں وزیر اعظم اپنے وزرا کو شام کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے کے قرارداد کو منظوری دینے کے لئے کہہ سکتی ہیں اور اس کارروائی کے لئے ان کو پارلیمنٹ میں کسی قانون کے تحت منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے پہلے ان کے پیشرو ڈیوڈ کیمرون 2013 میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹی لیبر پارٹی کے رہنما جرمی كاربن نے کل بیان دیا تھا کہ وہ شام کے خلاف جو بھی فوجی کارروائی چاہتی ہیں اس میں پارلیمنٹ کی بھی رائے لینی چاہئے۔ شام میں کیمیائی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹریسا مئے نے کہا ’’ہفتہ کو شام کے دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا واقعہ بہت تکلیف دہ اور خوفناک ہے‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: