سرورق / خبریں / برسی کے موقع پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا –

برسی کے موقع پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا –

نئی دہلی، (یو این آئی) سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی 27 ویں برسی کے موقع پر آج یہاں ان کی سمادھی ”ویر بھومی” پرکانگریس صدر راہل گاندھی اور سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت کئی معزز ہستیوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی یاد میں منعقد پروگرام میں سابق صدر پرنب مکھرجی، سابق نائب صدر حامد انصاری، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس موقع پر آنجہانی راجیو گاندھی کے بیٹے راہل گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا وڈیرا نے انہیں یاد کرتے ہوئے ان کے احترام میں خراج عقیدت پیش کیا۔دریں اثناء آج کانگریس صدرراہل گاندھی نے کہا کہ ان کے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے انہیں سب کو محبت اور عزت دینا سکھایا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا ‘ میرے والد نے مجھے سکھایا کہ جو نفرت کرتے ہیں ان کے لئے یہ جیل ہے ‘۔ آج انکی برسی پر ‘میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے سبھی کی عزت کرنا اور سبھی سے محبت کرنا سکھایا ‘۔ کانگریس صدر نے کہا کہ’ کسی باپ کا اس کے بیٹے کے لئے اس سے بڑا کوئی دوسرا تحفہ نہیں ہو سکتا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: