سرورق / بین اقوامی / بدعنوانی کا معاملہ: ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب پر الزامات طے –

بدعنوانی کا معاملہ: ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب پر الزامات طے –

کوالالمپور، ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر سرکاری کمپنی’ملیشیا ڈیولپمنٹ برهاڈ ‘( ایم ڈی بی) میں پیسے کے غبن اور رشوت معاملے میں بدھ کو عدالت میں الزامات طے کئےگئے۔ اٹارنی جنرل ٹومی تھامس نے عدالت میں نجیب کے خلاف لگائے گئے تین مجرمانہ معاملے- غداری کرنے اور اقتدار کے غلط استعمال کے الزامات سنائے گئے۔ یہ الزام ایم ڈی بی کی سابق یونٹ ایس آرسی انٹرنیشنل میں مشتبہ لین دین سے جڑے ہوئے ہیں۔ چاروں الزامات میں سے ہر ایک کے لئے 20 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ اسکنڈل کے لئے اپنے دفتر اور عہدے کے لئے غبن کی گئی رقم کا کم از کم پانچ گنا زیادہ رقم جرمانے کے طور پر ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔
نجیب کو ایم ڈی بی رشوت معاملے میں منگل کو اینٹی کرپشن ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ مئی میں اپنے حریف مهاتر محمد (92)کے وزیر اعظم کے عہدہ کا الیکشن جیتنے کے بعد سے مسٹر عبدالرزاق (64) سرکاری کمپنی ملیشیا ڈیولپمنٹ برهاڈ ( ایم ڈي بي) معاملے میں حکومت کے نشانے پر ہیں۔ ان کے ملک سے باہر جانے پر روک لگا دی گئی ہے اور ان سے منسلک لاکھوں ڈالر کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے۔
مسٹر مهاتر نے گزشتہ ماہ رائٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نجیب کے خلاف سرکاری پیسے کے غبن اور رشوت کے الزامات طے کیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ ان الزامات کی وجہ سے ملیشیا کے عوام نجیب کے خلاف ہو گئے اور کسی دوسرے لیڈر کے تلاش میں تھی۔ خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ریمانڈ آرڈر دینے کے بعد حکام نے مسٹر عبدالرزاق کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ مسٹر عبدالرزاق ہمیشہ سے اس معاملے میں اپنی ملوث ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں اور ان کے ترجمان نے اس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
مسٹر عبدالرزاق نے 2009 میں ایم ڈی بی قائم کیا گیا تھا جس کے خلاف کم از کم چھ ممالک میں رشوت اور بلیک منی کو سفید بنانے میں ملوث ہونے کو لے کر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ امریکی عدالتی محکمہ کی طرف سے داخل مقدمے میں الزام ہے کہ ایم بی ڈی سے تقریباً 4.5 ارب ڈالر کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔ اپنی گرفتاری کے بعد ٹویٹر پر جاری پیغام میں نجیب نے کہا کہ ان پر اور ان کے خاندان کے اوپر لگائے گئے تمام الزامات سچ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا’’انکوائری هونے دیجئے۔ میرے پاس خود کو بچانے کا کوئی موقع نہیں ہے‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

عازمین حج کا پہلاقافلہ روانہ،وزیر حج کانیک تمناؤں کااظہار –

نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج عازمین حج کے …

جواب دیں

%d bloggers like this: