سرورق / کھیل / باکسر محمد وسیم کو موروتی متالین کے ہاتھوں شکست –

باکسر محمد وسیم کو موروتی متالین کے ہاتھوں شکست –

کوالا لمپور ، ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقہ کے باکسر موروتی متالین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔
ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے پاکستانی باکسر محمد وسیم اور جنوبی افریقہ کے موروتی متالین کے درمیان مقابلہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوا۔فائٹ کے دوران دونوں باکسر وں نے ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے کئے، فائٹ 12 راؤنڈ پر مشتمل تھی، ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں جنوبی افریقہ کے موروتی متالین کو آخری راؤنڈ میں فاتح قرار دے دیا گیا۔
اتوار کو ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ مقابلے میں صرف 8فائٹس کے تجربے کے حامل کوئٹہ کے وسیم کی فائٹ جنوبی افریقہ کے موروتی متالین سے تھی جنہیں 37فائٹس کا تجربہ حاصل تھا۔جنوبی افریقی باکسر نے ابتدائی 6 راؤنڈز میں شاندار کھیل پیش کیا اور غیرمعمولی برتری حاصل کر لی۔
تاہم میچ کے دوسرے حصے میں محمد وسیم نے شاندار طریقے سے واپسی کی خصوصاً7ویں راؤنڈ میں ان کا کھیل دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔وسیم میچ میں خسارے میں چل رہے تھے لیکن میچ کے 11ویں راؤنڈ میں انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور ایک بہترین حملہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو رنگ میں گرا دیا اور قریب تھا کہ پاکستانی باکسر اپ سیٹ کر دیتے، لیکن ریفری آٹھ تک گنا ہی تھا کہ متالین اپنے پیروں پر دوبار کھڑے ہو گئے۔
اس موقع پر وسیم نے اپنے حریف پر دوبار حملہ کرنے کی ٹھانی لیکن اس سے قبل کہ وہ متالین کو مزید دو چار مکے رسید کرتے، ججوں نے گھنٹی بجا کر راؤنڈ کے اختتام کا اعلان کردیا اور متالین نے یقینی ناک آؤٹ سے بچنے پر سکھ کا سانس لیا۔
میچ کے 12ویں راؤنڈ میں بھی وسیم نے 35سالہ حریف کو آڑے ہاتھوں لیا اور بھرپور مکے رسید کیے لیکن اس سے قبل کہ وسیم جنوبی افریقی باکسر کو ناک آؤٹ کر پاتے، میچ کے 12ویں راؤنڈ کا بھی اختتام ہو گیا۔
دونوں باکسرز کے درمیان 12 راؤنڈ پر مشتمل فائٹ کا اسکور 114، 113، 114، 111، 116 اور 111 رہا۔واضح رہے کہ یہ وسیم کی مسلسل 8انٹرنیشنل فائٹس میں فتوحات کے بعد پہلی شکست ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: