سرورق / بین اقوامی / بارش سے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ،14ہلاک –

بارش سے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ،14ہلاک –

ڈھاکہ۔ (یو این آئی) بنگلہ دیش میں گذشتہ دو دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ تباہ ہوگئے ہیں ۔ اس کی وجہ سے 9 ہزار سے زائد روہنگیائی پناہ گزین متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بارش سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے کم از کم 14؍ افرا دہلاک ہوچکے ہیں ۔ان میں دو روہنگیائی مسلمان اور ایک نوزائیدہ بچہ شامل ہے ۔جنوب مشرقی بنگلہ دیش کاکس بازار علاقے میں مقیم پناہ گزین کے بارے میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن (آئی او ایم) کے کنوینر مینویل پریرا نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے کاکس بازار علاقے میں کیمپوں کی حالت نہایت خراب ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ پناہ گزین پہاڑی، دلدلی اور میدانی علاقوں میں مقیم ہیں ۔ جہاں کوئی درخت نہیں ہے ۔ پناہ گزینوں کے عارضی خیمے بارش کے پانی میں بہہ گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ایک دیگر معاون ادارے نے چند ماہ قبل ہی جون سے ستمبر کے درمیان مانسون کی وجہ سے خدشے کی وارننگ دی تھی۔ بارش ہفتہ کے روز شروع ہوئی اور 24 گھنٹوں کے دوران زمین کھسکنے ، پانی بھرنے ، تیز ہوا اور بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ۔آئی او ایم نے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں تک پہنچنے کے لئے سڑک راستے کی مرمت اورپانی کی نکاسی کی مسلسل کوشش کررہا ہے ۔ آنے والے دنوں میں اور تیز بارش ہوگی جس کے پیش نظر صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔یہ واقعات اسلام پور، بوری گھاٹ، ہاتی مارا ، شیتلا پاڑا ا ور سرائی پاڑہ علاقوں میں پیش آئے ۔ حکام نے بتایا کہ زمین کھسکنے کے بعد سڑکوں پر ملبہ جمع ہوجانے کی وجہ سے رنگ ماٹی ضلع کا ملک کے بقیہ حصے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: