سرورق / خبریں / اے پی کے سابق وزیراعلی کرن کمارریڈی دوبارہ کانگریس میں شامل –

اے پی کے سابق وزیراعلی کرن کمارریڈی دوبارہ کانگریس میں شامل –

حیدرآباد، آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی کرن کمارریڈی پارٹی چھوڑنے کے چار سال بعد دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سرجے والا نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آج صبح کرن کمارریڈی نے صدر کانگریس راہل گاندھی سے دہلی میں ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی تھی اور راہل کے علاوہ اے پی کانگریس کے انچارج اومن چانڈی ‘ سرجے والا اور اے پی کانگریس کے صدر رگھوویراریڈی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے خلاف فروری2014میں کرن کمارریڈی نے اپنے عہدہ اور پارٹی سے استعفی دیدیا تھا۔ انہوں نے اپنی خود کی جئے سمکھیا آندھراپارٹی قائم کی تھی۔ ان کی پارٹی نے2014کے انتخابات میں حصہ لیاتھا تاہم پارٹی کے تمام امیدواروں کو ناکامی ہوئی تھی ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: