سرورق / خبریں / اے پی کو خصوصی درجہ کامطالبہ۔وائی ایس آرکانگریس کے ایم پیز کی بھوک ہڑتال پانچویں دن میں داخل-

اے پی کو خصوصی درجہ کامطالبہ۔وائی ایس آرکانگریس کے ایم پیز کی بھوک ہڑتال پانچویں دن میں داخل-

نئی دہلی، اے پی کوخصوصی درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آرکانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پانچویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ ان بھوک ہڑتالی ارکان پارلیمنٹ کو کافی حمایت حاصل ہورہی ہے جنہوں نے تلگوریاست کے لئے اپنی جانوں کو قربان کرنے کا عہد کیا ہے۔قومی جماعتوں کے بیشتر لیڈران نے بھوک ہڑتالی ارکان پارلیمنٹ سے یگانگت کا اظہار کیا ہے۔ اس مسئلہ پر پارٹی کے پانچ ارکان لوک سبھا کی جانب سے 6اپریل کو اسپیکر سمترامہاجن کو استعفی کی پیشکشی کے بعد اس بھوک ہڑتال کا دہلی کے اے پی بھون میں آغاز ہوا۔پارٹی کے سینئر لیڈر 73سالہ ایم راج موہن اور 64سالہ وراپرساد صحت کے خراب ہونے کے باوجود اپنی بھوک ہڑتا ل اسپتال میں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم پارٹی کے دیگر تین ارکان پارلیمنٹ وائی وی سبا ریڈی ،متھن ریڈی اور اویناش ریڈی اے پی بھون میں بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وائی ایس آرکانگریس پارٹی ،اے پی کو خصوصی درجہ کے مسئلہ پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: