سرورق / خبریں / اے سی بی نے رشوت خوری کے 34معاملات درج کئے –

اے سی بی نے رشوت خوری کے 34معاملات درج کئے –

بنگلورو۔رشوت خور افسروں پر اپنے کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے کرناٹک میں انسداد رشوت خوری قانون کے تحت مارچ میں34؍معاملات رشوت خوری کے درج کئے ۔ان معاملات میں18؍جال بچھاکر پکڑے گئے افسروں ‘ 15؍آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور کرناٹک ۔ مہاراشٹرا کی سرحد پر واقع اے آر ٹی او کے چیک پوسٹ پر تلاشی کا معاملہ ہے جال بچھاکر پکڑے گئے افراد کے18؍معاملات میں سرکاری ملازمین اور ان کے ساتھیوں کو600؍ روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک رشوت قبول کرتے ہوئے پکڑا گیا۔تمام معاملات میں رشوت کی رقم ضبط کی گئی۔ ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ اینٹی کرپشن بیورو کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ ریاست کے 60؍مقامات پر 15؍رشوت خور افسروں کے مکانات اور دفاتر کی تلاشی لی گئی۔آمدنی سے زائد کروڑہا روپے کے اثاثہ جات کا پتہ چلایا گیا۔ بنگلورو، کپل، بیلگاوی، اڈوپی، کولار، ٹمکورو، چکمگلور، چترادرگ، ہاسن، داونگیرے، دھارواڑ اور بیدر میں افسروں کے خلاف یہ معاملات درج کئے گئے ۔ کرناٹک ۔ مہاراشٹرا کی سرحد پر واقع وجے پورہ ضلع کے چیک پوسٹ پر رشوت خور افسروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔اے سی بی افسروں نے8؍افراد بشمول موٹر وہیکل انسپکٹر کو گرفتار کرلیا اور 33,080؍روپے ضبط کئے گئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: