سرورق / خبریں / اے آئی اے ڈی ایم کے کے ہنگامے کی وجہ سے 20 ویں دن بھی لوک سبھا میں نہیں ہو سکا وقفہ سوالات، کارروائی ملتوی-

اے آئی اے ڈی ایم کے کے ہنگامے کی وجہ سے 20 ویں دن بھی لوک سبھا میں نہیں ہو سکا وقفہ سوالات، کارروائی ملتوی-

نئی دہلی، لوک سبھا میں اے آئی اے ڈی کے کے ہنگامے کی وجہ سے مودی حکومت کے خلاف لائی گئی پہلی عدم اعتماد تحریک کے نوٹسوں پر آج بھی غور نہیں کیا جا سکا اور ایک بار ملتوی کے بعد کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ کاویری واٹر مینجمنٹ بورڈ کےقیام کے کو لے کر اے آئی اے ڈی کے کے ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے وقفہ سوالات میں ایک بار ملتوی کے بعد دوپہر 12 بجے کارروائی دوبارہ شروع هونے پر ایوان کا وہی نظارہ تھا۔ کارروائی دوبارہ شروع ہوتے ہی اے آئی اے ڈی کے کے رکن اسپیکر کی چیئر کے قریب آکر نعرے لگانے لگے۔اپنے مطالبات کی حمایت میں ہاتھوں میں پلےكارڈ لیے یہ رکن ‘ہمیں انصاف چاہیے’ اور ‘ہمیں کاویری مینجمنٹ بورڈ’ چاہئے کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران تیلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن پرسکون انداز میں اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے تھے۔ ٹی ڈی پی ممبران نے ہاتھوں میں بینر اور پلےكارڈ لے رکھے تھے جس پر آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے سے متعلق مطالبات لکھے تھے۔ کانگریس ممبر پارلیمنٹ گرجيت سنگھ اوجلہ نے پوسٹر باندھ رکھا تھا جس پر انگریزی اور گرومكھي میں لکھا تھا ’گولڈن ٹیمپل میں لنگر پر سے جی ایس ٹی ہٹاچاہئے‘۔ہنگامے کے درمیان ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے ضروری دستاویزات ایوان میں ركھوائے۔ اس کے بعد کانگریس کے سنیل جاکھڑ اپنی سیٹ سے کھڑے ہوکرکچھ کہنے لگے، لیکن شور و غوغا میں کچھ بھی سنائی نہیں دیا۔ اسپیکر نے کہا کہ ان کو عدم اعتماد کی تحریک کیلئے نوٹس ملے ہیں لیکن ایوان میں شور و غل اورہنگامہ کی وجہ سے وہ ان پر کارروائی کو آگے نہیں بڑھا پا رہی ہیں۔
اسپیکر نے نعرے لگارہے اے آئی ڈی ایم کے کے ارکان سے اپنی اپنی نشستوں پر جانے کو کہا، لیکن ان کی اپیل کاان ارکان پر کوئی اثر نہیں ہوا اور نعرے لگاتے رہے۔ ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے اسپیکر نے 12 بجکر 12 منٹ پر کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی۔ اس سے پہلے صبح کارروائی شروع ہونے پر اے آئی ڈی ایم کے کے رکن ہاتھوں میں تختیاں لیے اسپیکر کی چیئر کے قریب آکر زور زور سے ’ہمیں انصاف چاہیے‘ اور ’ہمارا مطالبہ – کاویری بورڈ‘ کے نعرے لگانے لگے۔اس دوران ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن اپنی اپنی جگہوں پر کھڑے تھے۔
اسپیکر نے شور شرابے کے درمیان ہی وقفہ سوالات شروع کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اے آئی ڈی ایم کے کے ارکان سے ایوان میں امن وامان برقرارکھنے اور اپنی اپنی نشستوں پر جانے کی اپیل کی، لیکن جب ہنگامہ کر رہے ارکان پر ان کی باتوں کا اثر نہیں ہوا تو انہوں نے کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔ پانچ مارچ سے شروع بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن سے ہی الگ الگ ایشوز پر اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی مسلسل روکنا پڑ رہی ہے اور ایک بھی دن وقفہ سوالات نہیں ہو سکا ہے۔
یو این آئی،اظ

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: