سرورق / خبریں / ای وی ایم کی جگہ بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرانے کا مطالبہ –

ای وی ایم کی جگہ بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرانے کا مطالبہ –

نئی دہلی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے ووٹنگ کی غیرجانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کی جگہ دوبارہ بیلیٹ پیپر نظام کونافذ کرنے کا آج لوک سبھا میں مطالبہ کیاگیا۔

ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ای وی ایم ووٹنگ کے نظام کو ختم کرکے اس کی جگہ ووٹ کے پرانے نظام بیلیٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کرانے کی 17 اپوزیشن پارٹیاں مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان پارٹیوں کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن سے بھی ملاقات کی ہے اوراپیل کی ہے کہ ووٹنگ کے پرانے طریقوں کو دوبارہ نافذ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جرمنی جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بیلیٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔ ووٹنگ کےلئے بیلیٹ پیپر نظام شفاف ہے اور اس میں غیر جانبداری ہے لہذا اس کو ملک میں ووٹنگ کے لئے دوبارہ نافذ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ پولنگ کے عمل سے ان کی پارٹی سمجھوتہ نہیں کر سکتی ہے لہذاای وی ایم کو ختم کرکے بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرائے جائیں۔

مسٹر رائے نے الزام لگایا کہ ای وی ایم ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ میں گڑبڑی ہو رہی ہے اور ان کی پارٹی اس کی مخالفت میں مسلسل آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے بیلیٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: