سرورق / خبریں / ایڈی یورپا کا کسانوں کو تحفہ،ایک لاکھ تک قرض معاف

ایڈی یورپا کا کسانوں کو تحفہ،ایک لاکھ تک قرض معاف

بنگلورو: ( آئی این ایس ) کرناٹک کی کمان ملتے ہی وزیراعلیٰ ایڈی یورپا ایکشن موڈ میں نظرآرہے ہیں۔ حلف برداری کے بعد وہ سیدھے اسمبلی پہنچے اور وہاں کابینہ کی میٹنگ کی۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے کسانوں کے ایک لاکھ روپئے تک کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا۔ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کسانوں کے قرض معافی کی بات کہی تھی۔ حلف لیتے ہوئے ایڈی یورپا کے کندھوں پر پڑی ہری شال بی جے پی کی کسانوں کے لئے پابند عہد ہونے کی یاد دلارہی تھی۔ ایڈی یورپا نے یہاں بھگوان کے ساتھ کسانوں کو گواہ مانتے ہوئے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کندھے پر ہرے رنگ کی ایک شال ڈال رکھی تھی جو کسانوں کو لے کر پابند عہد ہونے کا ایک اشارہ تھا۔ ایڈی یورپا نے اس اعلان کے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی کا ساتھ دینے والے کرناٹک اور خاص کر ایس سی ایس ٹی طبقے کے لوگوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے تیسری بار وزیراعلیٰ بنانے کے لئے لوگوں کا شکریہ۔اس سے قبل گورنر وجوبالا بھائی نے بی ایس ایڈی یورپا کو کرناٹک کے کے23ویں وزیراعلیٰ کے طور پر انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ یہاں دیکھنے والی بات یہ بھی تھی کہ ایڈی یورپا کے ساتھ کسی دیگر لیڈر نے فی الحال وزارت کا حلف نہیں لیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: