سرورق / خبریں / ایڈونچر سے ترقی کا جنم ہوتا ہے: مودی نے من کی بات میں کہا

ایڈونچر سے ترقی کا جنم ہوتا ہے: مودی نے من کی بات میں کہا

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کی خطرات سے پر مہمات کی تعریف کرتے ہوئے آج کہاکہ ایڈونچر سے ترقی کا جنم ہوتا ہے اور باہمت کارناموں سے کچھ الگ اور نیا کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ مسٹر مودی نے آکاشوانی پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 44ویں ایڈیشن میں کہاکہ اگر نسل انسانی کے ترقی کے سفر کو دیکھیں تو کسی نہ کسی خطر پسندی کی کوکھ سے سے ترقی پیدا ہوئی ہے۔ ترقی ایڈونچر کی گود میں پیدا ہوتی ہے لیکن ان سے صدیوں تک لوگوں کو ترغیب ملتی رہتی ہے۔
وزیراعظم نے ہندستانی بحریہ کی چھ جانباز خواتین افسران کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ دنیا میں اپنے آپ میں تنہا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ’ناویکا۔ ساگر پریکرما‘ ان کے تعلق سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ ہندستان کی یہ چھ بیٹیاں 250سے بھی زیادہ دن سمندر کے ذریعہ تارینی میں پوری دنیا کا چکر لگاکر 21مئی کو ہندستان واپس پہنچی ہیں اور پورے ملک نے کافی گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔
مسٹر مودی نے کہاکہ یہ دنیا میں اپنے آپ میں پہلا واقعہ تھا۔ گزشتہ جمعرت کو مجھے ان تمام بیٹیوں سے ملاقات کرنے اور ان کے تجربات سننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ میں ایک بار پھار ان بیٹیوں کو، ان کے ایڈونچر، بحریہ کی ساکھ بڑھانے ، ہندستان کی عزت و وقار بڑھانے اور خاص طورپر دنیا کو بھی لگے کہ ہندستان کی بیٹیاں کم نہیں ہیں ، یہ پیغام پہنچانے کے لئے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے مہاراشٹر کے چندر پور کے ایک آشرم اسکول کے پانچ قبائلی بچوں منیشا، دھروے، پرمیش آلے، اماکانت مانڈوی، کوی داس کات موڑے، وکاس سویام کا ذکر کیا اور کہاکہ ان قبائلی بچوں کی ایک ٹیم نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر چڑھائی کی اور پورے ملک کا وقار بڑھایا۔ انہوں نے 16سالہ شیوانگی پاٹھک کو بھی مبارکباد دی جو نیپال کی طرف سے ایورسٹ فتح کرنے والی سب سے کم عمر کی ہندستانی خاتون بنی ہیں۔ مسٹر مودی نے اجیت بجاج اور انکی بیٹی دیا کو بھی مبارکباد دی۔ یہ ایوریسٹ کی چڑھائی کرنے والی پہل ہندستانی باپ بیٹی کی جوڑی ہے۔ وزیراعظم نے ایوریسٹ کی چڑھائی کرنے والی پچاس سالہ سنگیتا بہل کا بھی ذکر کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: