سرورق / خبریں / ایوان میں کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ سے نجی گفتگو نہ کریں ۔اسپیکر

ایوان میں کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ سے نجی گفتگو نہ کریں ۔اسپیکر

بنگلور و۔ کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے بجٹ سیشن کا آج آغاز ہوا۔ سیشن کے پہلے دن ریاستی گورنر وجوبھائی والا نے لجس لیٹرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد حال ہی میں انتقال کرجانے والے لجس لیٹرس کو تعزیت پیش کی گئی۔ آج اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنے سے قبل اسپیکر رمیش کمار نے تمام اراکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے یہ خصوصی اعلان کیا کہ اسمبلی میں کارروائی کے دوران کوئی وزیر یارکن، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے ان سے کوئی نجی گفتگو نہ کرے اور نہ ہی کوئی عرضی انہیں پیش کرے۔ ایسا کرنے سے وزیراعلیٰ کادھیان اسمبلی کارروائی سے ہٹ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی وزیر یارکن کو وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنی ہے یا عرضی پیش کرنا اشد ضروری ہے تو انہیں اسمبلی ہال سے باہر طلب کرکے یا ان کے قریبی دفتر جا کر ان سے ملاقات کرے یا عرضی پیش کرے ۔ اس پر ان کا کوئی اعتراض نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اراکین سے ان کی یہ درخواست بھی ہے اور ہدایت بھی۔ انہوں نے بتایاکہ خود انہوں نے اپنے 40سالہ سیاسی کیرئیر میں اسمبلی اجلاس کے دوران کسی بھی وزیراعلیٰ سے نہ نجی گفتگو کی اور نہ ہی کوئی عرضی پیش کی ۔ دیگر اراکین سے بھی وہ یہی امید رکھتے ہیں ۔اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی میں اس وقت تقریباً ایک سو نئے اراکین کی تعداد ہے ۔انہیں ایوان کا ڈسپلن سیکھنا چاہئے ۔اس لئے روزانہ اسمبلی اجلاس صبح گیارہ بجے کی بجائے صبح 10.30بجے شروع ہوگا۔اس لئے وقت کی پابندی کرنے اور بروقت اجلاس میں شرکت کرنے کی انہو ں نے درخواست کی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: