سرورق / خبریں / ایندھن کی قیمت میں کمی کا میرا بھی چیلنج قبول کریں مودی:راہل

ایندھن کی قیمت میں کمی کا میرا بھی چیلنج قبول کریں مودی:راہل

نئی دہلی : ( آئی این ایس) وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کا ’’فٹنس چیلنج‘‘ قبول کئے جانے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کا ان کا ’چیلنج‘قبول کریں۔ راہل نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیر اعظم ان کا یہ چیلنج قبول نہیں کرتے ہیں تو پھر کانگریس پورے ملک میں احتجاج کرے گی۔انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ عزیز وزیر اعظم، اچھا لگا کہ آپ نے وراٹ کوہلی کا فٹنس چیلنج قبول کیا ہے۔یہاں ایک چیلنج میری طرف سے ہے۔ایندھن کی قیمتیں کم کرو یا پھر کانگریس آپ سے ایسا کرنے کے لئے ملک بھرمیں تحریک چلائے گی۔ دراصل کوہلی نے ٹوئٹر پر وزیر کھیل وردھن راٹھور کی طرف سے شروع کی گئی مہم ’ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی، سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ویراٹ کوہلی کی بیوی اداکارہ انوشکا شرما کو ٹیگ کیا تھا۔اس پر مودی نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آج ٹویٹ کیاکہ چیلنج قبول ہے وراٹ۔میں جلد ہی اپنا فٹنس چیلنج ویڈیو اپ لوڈ کروں گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: