سرورق / خبریں / ایمس کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری، صحت خدمات متاثر –

ایمس کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری، صحت خدمات متاثر –

نئی دہلی۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمس) کے ڈاکٹر کے تحریری طور پر معافی مانگنے کے بعد بھی ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تیس مزید ڈاکٹروں نے بھی سینئر ڈاکٹر پر نامناسب زبان کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ایمس انتظامیہ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں سے بات کرنے کی کوشش کررہی ہے، لیکن ہڑتال کر رہے ڈاکٹر سینئر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی اپنی مانگ پر بضد ہیں۔ غور طلب ہے کہ ایمس میں اس وقت ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی جب ایک سینئر ڈاکٹر نے ریزیڈنٹ ڈاکٹر کو تھپڑ مار دیا تھا۔
متعلقہ سینئر ڈاکٹر ایمس کے ایک ڈیپارٹمنٹ کے صدر ہیں۔ مخالفت کر رہے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی سینئر ڈاکٹر کو معطل کرنے کی مانگ کے بعد ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے سامنے ملزم ڈاکٹر پیش ہوئے۔ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کی ایمس کے ڈائریکٹر کی اپیل پر کوئی دھیان نہیں دیا۔ ایمس انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ریزیڈنٹ ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے ملزم ڈاکٹر جانچ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے معافی مانگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈاکٹر کو تحقیقات پوری ہونے تک چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس دوران اسپتال میں صحت خدمات متاثر ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: