سرورق / کھیل / ایشین کپ:ہندوستان آخری 16میں جگہ بناسکتاہے:بھوٹیا

ایشین کپ:ہندوستان آخری 16میں جگہ بناسکتاہے:بھوٹیا

نئی دہلی، (یو این آئی) سابق ہندوستانی فٹبال کپتان اور ملک کے لیے 100 سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے واحد کھلاڑی بائی چنگ بھوٹیا کا خیال ہے کہ ہندوستان اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنمنٹ 2019 میں اپنے گروپ میں سرفہرست دو ٹیموں میں رہ کر راؤنڈ 16 میں جگہ بنا سکتا ہے ۔بھوٹیا نے کہا کہ میں ہندوستان کو ملنے والے گروپ سے کافی خوش ہوں ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں کسی ایشیائی سوپر پاور جیسے ایران ، جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کا گروپ نہیں ملا۔ ڈرا کے ہر پارٹ میں چھ ٹیمیں تھیں اور ہم ان سبھی ٹیموں سے بچ گئے جنہوں نے اس سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔ہندوستان کے گروپ کے آسان ہونے کے بارے میں دریافت کیے جانے پر بھوٹیا نے کہا کہ بین الاقوامی فٹبال میں کچھ بھی آسان نہیں ہے لیکن اگر اس گروپ کا موازنہ دوحہ 2011کے گروپ سے کیا جائے تو مجھے یہ گروپ آسان لگتا ہے اس وقت اس گروپ میں عالمی کپ کھیلنے والی ٹیمیں آسٹریلیا اور کوریا موجود تھیں اور ساتھ ہی ہمارے گروپ کی ایک دیگر ٹیم بحرین تھی جس نے ایشیا سے عالمی کپ پلے آف کھیلا تھا۔


Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: