سرورق / کھیل / ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے خاتون ہاکی ٹیم روانہ

ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے خاتون ہاکی ٹیم روانہ

نئی دہلی، (یو این آئی) ڈیفینڈر سنیتا لاکڑا کی قیادت میں ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کوریا کے ہونگ ہائے سٹی میں 13 مئی سے شروع ہونے والے پانچویں ایشین چیمپئن ٹرافی کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔ جہاں وہ دوسری بار خطاب پانے کے مقصد سے اترے گی۔کوریا کے ہنگ ہائے سٹی میں 13مئی سے شروع ہونے والی چیمپئن ٹرافی ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے علاوہ جاپان، چین، ملائیشیا اور میزبان کوریا کی ٹیمیں خطاب کے لئے چیلنج پیش کریں گی۔ خاتون کپتان رانی رامپال کی غیر موجودگی میں سنیتا کو ہندوستانی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے ۔سال 2016 میں ہندوستانی ٹیم نے فائنل میچ میں چین کو 1-2 سے ہراکر پہلی بار ایشین چیمپئن ٹرافی کا خطاب انپے نام کیا تھا۔ اس میچ میں دپیکا نے 60 ویں منٹ میں ٹیم کے لئے فاتح گول کرتے ہوئے ہندوستان کو خطاب دلوایا تھا۔ ایشیا کپ کی جیت سے پرجوش ہندوستانی ٹیم دوسری بار ایشیا میں اپنی دھاک جمانے کے مقصدکے ساتھ کوریا روانہ ہوئی ہے ۔ تجربہ کار 27سالہ اوڈیشہ کی ڈیفینڈر سنیتا نے کہا ہم نے 2016 میں چیمپئن ٹرافی کا خطاب جیتا تھا، اس کے بعد 2017میں ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کیا اور پھر 2018میں ہم اسی لے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم اس سال پھر سے اپنے ٹورنمنٹ کو یاد گار بنانا چاہتے ہیں۔ہندوستان اپنی مہم کی شروعات ٹورنمنٹ کے پہلے دن جاپان کے خلاف کرے گا اور سنیتا کو امید ہے کہ ٹیم 21 ویں گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں اپنے تجربے اور کارکردگی کی بدولت کوریا میں بھی خوداعتمارد ی کے ساتھ اترے گی جہاں وہ چوتھے پائیدان پر رہی تھی۔کپتان نے کہا ہم جانتے ہیں کہ گولڈ کوسٹ میں ہم تمغے کے قریب آکر بھی چوک گئے لیکن ہم نے آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف بھی کافی اچھی کارکردگی پیش کی۔ ہم ایشین چیمپئن ٹرافی میں اپنی اسی لے کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ ہمیں اس ٹورنمنٹ کے مظاہرہ کی بدولت جکارتہ میں ایشین گیمس میں بھی اپنے مقام کے بار ے میں بھی پتہ چلے گا۔سنیتانے کہا ہم یقینی ہی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی محسوس کریں گے لیکن ابھی بھی ہمارے پاس کئی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس پچھلے کچھ برسوں میں کئی بین الاقوامی ٹورنمنٹ میں کھیلنے کا تجربہ رہا ہے ۔ ہم ایک دوسرے کی کمزوریوں کو جانتے ہیں ۔ عالمی کپ اور ایشین گیمس سے پہلے ہمارے لئے چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی پیش کرنا کافی اہم ہوگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: