سرورق / خبریں / ایشوارپا کو شیموگہ حلقہ کا بی جے پی ٹکٹ: ایڈی یورپا

ایشوارپا کو شیموگہ حلقہ کا بی جے پی ٹکٹ: ایڈی یورپا

 شیموگہ:یکم اپریل اپنے قریبی حامی ایس ردرے گوڈا کو شیموگہ شہری اسمبلی حلقہ کا بی جے پی ٹکٹ دلانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے بی جے پی کے ریاستی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے واضح کیا کہ شیموگہ شہری اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان نے کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز شکاری پور میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ کے دعویدار پارٹی کے ضلعی صدر ایس ردرے گوڈا کو آئندہ دنوں میں قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل شیموگہ سٹی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اترنے کیلئے ایشورپا اور ردرے گوڈا کے درمیان رسہ کشی جاری تھی۔ ایڈی یورپا نے ایشورپا کو اس مرتبہ ٹکٹ سے محروم رکھنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور ہائی کمان کے پاس بھی ردرے گوڈا کے حق میں بیاٹنگ کی تھی۔ ٹکٹ سے محروم کرنے کیلئے ایڈی یورپا کی طرف سے کی جارہی سازش کا پتہ لگا کر ایشورپا نے بھی لابی شروع کردی تھی اور بی جے پی ٹکٹ کیلئے جدوجہد شروع کردی تھی اور ایشورپا نے کامیابی حاصل کرلی اور ایڈی یورپا کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ایشورپا نے ایڈی یورپا کے خلاف سنگولی رائنا برگیڈ کے ذریعہ جنگ چھیڑی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: