سرورق / خبریں / ایس پی۔ بی ایس پی کا اتحاد کافی مضبوط، دہلی پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا: ملائم

ایس پی۔ بی ایس پی کا اتحاد کافی مضبوط، دہلی پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا: ملائم

مین پوری۔ سماج وادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو نے بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ پارٹی کے اتحاد کو صحیح قدم بتاتے ہوئے کہا کہ اب دہلی پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یادو نے کل یہاں کشنی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی اور بی ایس پی اتحاد پر کہا کہ یہ ایک اچھی کوشش ہے ۔انھوں نے کہا کہ دونوں کے ایک ہونے سے لوک سبھا میں انھیں کوئی نہیں ہراسکتا ہے۔ انھوں نے اتحاد کے لئے بی ایس پی کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اس پہل کو جاری رکھنے کے لئے کہا۔
انھوں نے اپنے پرانے ساتھی آنجہانی بابورام چاندا کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچے سماجوادی تھے ۔انھوں نے کبھی عہدہ نہیں مانگا۔وہ زمین سے جڑے لیڈر تھے ۔آج کےسماجوادیوں کو ان سے تحریک لینی چاہئے ۔وہ سنجیدہ لیڈر تھے ۔
سابق وزیر دفاع نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان بہت بہادرہیں لیکن چین سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔چین سے خطرہ برقرارہے ۔ایس پی کے پاس جو پالیسیاں ہیں وہ ملک کی کسی پارٹی کے پاس نہیں ہیں ۔ سماج وادی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: