سرورق / کھیل / ایس ایس بی نے جوڈو کلسٹر میں جیتی اوورآل ٹرافی –

ایس ایس بی نے جوڈو کلسٹر میں جیتی اوورآل ٹرافی –

نئی دہلی، مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) نے راجدھانی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں اپنی میزبانی میں جمناسٹکس، ووشو، تائیکوانڈو اور جوڈو میں منعقد آل انڈیا پولیس جوڈو کلسٹر چمپئن شپ میں اوورآل چمپئن ٹرافی جیت لی۔ چمپئن شپ میں مرکزی مسلح پولیس فورسز اور ریاستی پولیس کی کل 34 ٹیموں کے 1114 کھلاڑی (800 مرد اور 314 خواتین) نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ایس ایس بی نے کیا ۔
مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) کی ٹیم نے اوورآل چمپئن ٹرافی اپنے نام کی۔ایس ایس بی نے 28 طلائی، 11 چاندی اور 10 کانسی سمیت کل 49 تمغے جیتے۔سی آر پی ایف 7 طلائی، 15 چاندی اور 9 کانسی سمیت کل 31 تمغے جیت کر دوسرے اور بی ایس ایف 2 طلائی، 7 چاندی اور 11 کانسی سمیت کل 20 تمغے جیت کر تیسری پوزیشن پر رہی ۔ جمناسٹکس میں بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف ٹیم نے بازی ماری جبکہ ایس ایس بی ٹیم رنر اپ رہی۔ایس ایس بی کے جمناسٹ کپل کو بہترین جمناسٹ قرار دیا گیا۔ مرد زمرے میں ووشو مقابلے میں ایس ایس بی کی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی اور اس نے چمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔راجستھان کی ٹیم رنر اپ رہی ۔ خاتون زمرے میں ایس ایس بی چمپئن بنی اور سی آر پی ایف دوسرے نمبر پر رہی۔
جوڈو مقابلے کے مرد زمرے میں پنجاب کی ٹیم فاتح رہی ۔وہیں ایس ایس بی کی ٹیم رنر اپ رہی۔خواتین کے زمرے میں ایس ایس بی ٹیم نے جوڈو ٹرافی جیتی اور سی آر پی ایف رنر اپ رہی۔ مرد زمرے کے تائیکوانڈو زمرے میں ایس ایس بی کی ٹیم نے چمپئن شپ اپنے نام کی اور سی آر پی ایف کے کھلاڑی دوسرے نمبر پر رہے۔ایس ایس بی کی خواتین ٹیم نے تائیکوانڈو ٹرافی جیتی اور سی آر پی ایف کی ٹیم رنر اپ رہی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی راجیو جین (آئی پی ایس، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو) نے فاتح ٹیموں اور رنر اپ ٹیموں کو نوازا۔اس موقع پر تمام مرکزی مسلح پولیس فورس کے سینئر افسران بھی موجود رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: