سرورق / بین اقوامی / ایران کے معاملے پر ٹرمپ کا سعودی عرب اور یو اے ای کے رہنماؤں سے تبادلہ خیال-

ایران کے معاملے پر ٹرمپ کا سعودی عرب اور یو اے ای کے رہنماؤں سے تبادلہ خیال-

واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرفہرست رہنماؤں سے ایران کی مبینہ ’غیر مستحکم سرگرمیوں‘ کے علاوہ دیگر اہم سلامتی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔
مسٹر ٹرمپ نے دونوں عرب ممالک کے چوٹی کے رہنماؤں سے فون پر ایران سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی صدر نے سعودی عرب کے كراؤن پرنس محمد بن سلمان اور یو اے ای کے ابو ظہبی كراؤن پرنس شیخ محمد بن زید ال امام نهيان سے فون پر الگ الگ بات چیت کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ایران کی مبینہ ’غیر مستحکم سرگرمیوں‘ کے علاوہ دہشت گردوں اور بنیاد پرستوں سے لڑنے کے طریقوں کےمنصوبے کو اجاگر کرنے کے لئے دونوں عرب ممالک کےلیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: