سرورق / بین اقوامی / ایران کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں الجھا جائے گا: قطر

ایران کے ساتھ کسی تنازع میں نہیں الجھا جائے گا: قطر

دوحہ، قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہا ہے کہ ان کی ریاست ایران کے ساتھ کسی تنازعے میں الجھنے کی خواہش نہیں رکھتی۔ العطیہ نے سنگا پور میں جاری سالانہ سکیورٹی کانفرنس میں واضح کیا کہ ایران اور قطر کے درمیان بہت سے اختلافی معاملات ہیں لیکن وہ خطے میں جنگ کو ہوا دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خطے میں کسی تیسرے فریق کی جانب سے جنگ بہت ہی خطرناک ہو سکتی ہے۔ قطری وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سعودی عرب نے اپنی ہمسایہ ریاست کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے روسی میزائل حاصل کیے تو اس کے خلاف عسکری کارروائی ممکن ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: