سرورق / بین اقوامی / ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ماننے سے ترکی کا انکار –

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ماننے سے ترکی کا انکار –

انقرہ،ترکی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد اقتصادی پابندی پر عمل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انٹر نیشنل خبر رساں ادارہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا اور اس فیصلہ سے امریکہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ترکی کے اس اعلان کے بعد ناٹو اتحادیوں کے درمیان تناؤ میں اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
ترکی تیل اور قدرتی گیس کی ضروريات کے لیے ایران پر انحصار کرتا ہے تاہم امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں توسیع نہ کرنے اور ایران پر اقتصادی پابندی عائد ہونے کے باعث ترکی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے بعد روس، ترکی اور ایران کی قربتیں بڑھ گئی ہیں اور خطے میں نئی صف بندی ہونے جارہی ہے۔
واضح رہے امریکہ نے ایران جوہری معاہدہ سے خود کو علیحدہ کرنے اور ایران پر سخت نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی پابندیاں اگست کے آخر تک موثر ہو جائیں گی۔ جبکہ ایران کی تیل کی برآمدات پر پابندیوں کا آغاز نومبر سے ہو گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: