سرورق / بین اقوامی / ایران کا امریکہ کے سامنے دباؤ، بدمعاشی اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہ جھکنے کا عزم –

ایران کا امریکہ کے سامنے دباؤ، بدمعاشی اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہ جھکنے کا عزم –

تہران، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران دھمکیوں کے سایہ میں امریکہ کے ساتھ یک طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی قوم ایک مہذب اور بہادر قوم ہے جو دھمکیوں کا جواب دھمکی سے اور عزت و احترام کا جواب عزت سے دے سکتی ہے۔ امریکہ بھول جائے کہ وہ دھمکیاں دے کر ایران کو مذاکرات پر مجبور کر سکے گا۔ ہم دباؤ، بدمعاشی اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ آج بھی ماضی کی طرح امریکی حکام پر مذاکرات کا بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، لہذا امریکہ کو چاہئے کہ وہ اپنی حیثیت اور پوزیشن دیکھ کر ایران کے مقام و مرتبہ پر بات کرے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے نکل جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی ہے جبکہ حالیہ کچھ روز میں دونوں جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ بھی دیکھا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: