سرورق / بین اقوامی / ایران نیوکلیائی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے: متحدہ عرب امارات

ایران نیوکلیائی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے: متحدہ عرب امارات

ایران نیوکلیائی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے: متحدہ عرب امارات

 اقوام متحدہ، 23 ستمبر (رائٹر) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے الزام لگایا کہ ایران 2015 ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیائی سمجھوتہ ہونے کے بعد سے ہیٍ اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ ’’نیوکلیائی معاہدے کے دو سال بعد بھی ایران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ ابھی بھی مسلسل نیوکلیائی سمجھوتہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے نیوکلیائی پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے اور معاہدے اور اس کےتقاضوں کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ’’ہم ایران کے ایٹمی پروگرام پر کنٹرول کی حمایت کرتے ہیں اور معاہدے کی شرائط کی تشخیص کو جاری رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کیلی فورنیا میں آگ، ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی –

لاس اینجلس، شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو …

جواب دیں

%d bloggers like this: