سرورق / بین اقوامی / ایران جوہری معاملہ پر یوروپی ممالک پرعزم: ٹریسامئے، معاہدہ اب بھی کارگر: فرانس

ایران جوہری معاملہ پر یوروپی ممالک پرعزم: ٹریسامئے، معاہدہ اب بھی کارگر: فرانس

ڈبلن، برطانیہ نے ایران سے کہا ہے کہ ایران معاہدہ سے منسلک تمام یوروپی ملک اور برطانیہ اس کے تئیں پرعزم ہیں اور ایران کو معاہدے کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے اس کے ساتھ بنے رہنا چاہئے۔ برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریسا مئے نے کل ایران کے صدر حسن روحانی سے بات چیت میں اس عزم کا اظہار کیا۔مسٹر روحانی نے مسز مئے کے دفتر کی طرف سےدونوں رہنماؤں کی گفت و شنید کی اطلاع دیتے ہوئے کہا’’دونوں رہنما دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت اور منگل کو بیلجئیم کے دارالحکومت بروسیلز میں برطانیہ، جرمنی، فرانس اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔‘‘
دوسری جانب فرانس کا خیال ہے کہ امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے ہٹنے کے باوجود یہ معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے میں اب بھی موثر ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین ایوز ڈرین نے کل کہا کہ فرانس ایران جوہری معاہدے کے ساتھ بنے رہنا چاہتا ہے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا جا سکے۔ مسٹر ڈرین نے آئر لینڈ کی راجدھانی ڈبلن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا’’ہمارا خیال ہے کہ جوہری پھیلاؤ کے خلاف جنگ بہت اہم ہے اور اس معاہدے کا مقصد ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کرے۔ ہم اس معاہدے کا حصہ ہیں اور ہم اس کے ساتھ رہیں گے‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: