سرورق / بین اقوامی / ایران جرمنی سے اپنے 300 ملین یورو کی تہران منتقلی کا خواہش مند –

ایران جرمنی سے اپنے 300 ملین یورو کی تہران منتقلی کا خواہش مند –

تہران،ایران چاہتا ہے کہ جرمنی کے مرکزی بینک میں جمع اس کی تین سو ملین یورو کی رقوم اسے ادا کر دی جائیں، جنہیں ایران بعد ازاں تہران منتقل کرنا چاہتا ہے۔ اس کی وجہ یہ خدشات ہیں کہ امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث جرمنی میں یہ رقوم منجمد کی جا سکتی ہیں۔ اپنے ان ارادوں کے ساتھ ایران نے جرمن حکومت کو بظاہر مشکل میں ڈال دیا ہے۔ جرمنی چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کی طے کردہ جوہری ڈیل پر عمل درآمد ہوتا رہے، لیکن ایرانی رقوم کی تہران کو واپسی کی صورت میں جرمنی کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ برلن میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کا مطالبہ ہے کہ جرمنی کا بنڈس بینک ایران کو یہ رقوم واپس نہ کرے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: