سرورق / خبریں / اہم شخصیات کے لئے ٹریفک فری نظام کے موقع پر مریض لے جارہی ایمبولینسوں کوگزرنے کی اجازت دی جائے:جی پرمیشور

اہم شخصیات کے لئے ٹریفک فری نظام کے موقع پر مریض لے جارہی ایمبولینسوں کوگزرنے کی اجازت دی جائے:جی پرمیشور

بنگلورو۔ نائب وزیر اعلیٰ وریاستی وزیر برائے داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ریاستی انسپکٹر جنرل وڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ بنگلور شہر سمیت ریاست کے کسی بھی علاقے میں ان کی آمد ورفت کے دوران ’’ٹریفک فری‘‘نظام کے وقت اگرایمبولینس گاڑیوں کا گزر ہو تو ان گاڑیوں کو روکے بغیر آگے بڑھنے کاموقع فراہم کریں تاکہ مریضوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی محسوس نہ ہو۔ وزیر داخلہ نے آئی جی ۔ ڈی جی پی نیلامنی ۔ایس راجو کو لکھے اپنے مکتوب میں بتایا ہے کہ ان کی گاڑی کے گزر کے دوران کئی مرتبہ ایمبولینس گاڑیوں کو روکے رکھنے کا نظارہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مکتوب میں صاف طور پر ہدایت دی ہے کہ انہیں اور دیگر اہم شخصیات ( وی وی آئی پی ) کے گزر نے والی سڑک کو ’’ٹریفک فری‘‘ نظام کردیا جاتاہے ،جس کی وجہ سے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس گاڑیوں کو بھی ٹریفک میں رکے رہنا پڑتا ہے ۔ اس لئے اب آئندہ کسی بھی موقع پر ایمبولینس گاڑیوں کو روکے بغیر انہیں آگے بڑھنے کا راستہ ہموار کریں تاکہ مریض کا بروقت علاج ہوسکے ۔اس سلسلہ میں فوری اقدام کرنے کیلئے آئی جی ۔ڈی جی پی کو حکم دیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: