سرورق / خبریں / اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی، علاقائی پارٹیاں ہوں گی کنگ میکر : چندرا بابو نائیڈو

اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی، علاقائی پارٹیاں ہوں گی کنگ میکر : چندرا بابو نائیڈو

وجئے واڑہ، آندھراپردیش کے وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے واضح کیا ہے کہ 2019میں علاقائی جماعتیں بادشاہ گر ہوں گی۔ انہوں نے وجئے واڑہ میں پارٹی کے سالانہ پروگرام مہاناڈو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے تمام علاقائی جماعتیں متحد ہورہی ہیں۔بی جے پی شکست کا مزہ چکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی اقتدار کی بھوک کے خلاف تیسرے محاذ کی تشکیل میں علاقائی جماعتوں کی ضرورت ہے۔اس تعلق سے آئندہ تین دنوں میں مہاناڈو میں قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ملک کی سیاست میں تبدیلی کی طاقت تلگودیشم پارٹی میں ہے۔انہوں نے کہاکہ آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر ریاست سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی خواہش پر اے پی کے ساتھ مرکز نے سازش کی ۔
انہوں نے کہا کہ اے پی کے لئے خصوصی درجہ آندھراپردیش کا حق ہے اور اس کے لئے تلنگانہ نے بھی حمایت کی ہے۔ ریاست آندھراپردیش سے ناانصافی کے سبب ہی تلگو دیشم پارٹی این ڈی اے سے علاحدہ ہوگئی ہے۔اس تعلق سے کوئی فکرمندی یا تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں عزت نفس کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔خود اعتمادی اور بانی تلگودیشم پارٹی این ٹی راما راو کے جذبہ کے ساتھ ہم کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش کی غیر سائنٹفک انداز میں تقسیم کی گئی ۔انہوں نے ریاست کی تقسیم سے عوام کو ہورہی مشکلات سے بھی واقف کروایا۔انہوں نے ریاست کے حالات کو مستحکم بنانے کیلئے گزشتہ چار سالوں کے دوران ان کی مساعی کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ اے پی کی تقسیم کے موقع پر جو وعدے کئے گئے تھے ان کی تکمیل کی خاطر 2014میں تلگودیشم پارٹی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھاتاہم بی جے پی نے اے پی کو دھوکہ دیا جس کے سبب ہی تلگودیشم پارٹی نے این ڈی اے سے علحدگی اختیارکی۔چندرابابو نے کہاکہ اے پی کو خصوصی درجہ کے مطالبہ کے ساتھ انہوں نے 29مرتبہ دہلی کا دورہ کیا تاہم ان کی خواہش کو ہر بار نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اے پی کے ساتھ مرکز نے دھوکہ دیا ہے۔وزیراعظم ترقی کے ایجنڈہ کی تشہیر کر رہے ہیں۔تلگودیشم پارٹی نے نوٹ بندی کی حمایت کی تھی ۔چندرابابونے کہا کہ انہوں نے سونچا تھا کہ نوٹ بندی ملک کی معیشت کیلئے بہتر ہوگی تاہم مرکز کے اس فیصلہ سے بینکس کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔عوام کو بینکس پرسے بھروسہ اٹھ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک میں کرنسی کی قلت کی ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: