سرورق / خبریں / اگلے عام انتخابات میں عوام وزیر اعظم مودی کو بتائیں گے’ من کی بات‘: راہل گاندھی

اگلے عام انتخابات میں عوام وزیر اعظم مودی کو بتائیں گے’ من کی بات‘: راہل گاندھی

اگلے عام انتخابات میں عوام وزیر اعظم مودی کو بتائیں گے’ من کی بات‘: راہل گاندھینئی دہلی۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی 2019 کے لوک سبھا انتخابات اور اس سال کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر مودی حکومت کے خلاف ماحول تیار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ پیر کے روز راہل گاندھی نے دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں مودی حکومت کے خلاف ‘آئین بچاو‘ مہم شروع کی۔ اس دوران راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت اور پی ایم مودی پر جم کر نشانہ سادھا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی کو دنیا میں صرف ایک شخص میں دلچسپی ہے اور وہ شخص خود وزیر اعظم مودی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم مودی میرے سامنے بولنے سے ڈرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی نے دنیا بھر میں ہندوستان کے وقار کو ختم کر دیا۔ کانگریس نے پچھلے 70 سال میں یہ وقار بنایا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں ملک کے عوام وزیر اعظم مودی کو اپنے من کی بات بتائیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب ‘كرم يوگی-نریندر مودی’ کے لفظوں کا ذکر کرتے ہوئے راہل نے کہا، ‘ہمارے وزیر اعظم کی سوچ ہے کہ والمیکی سماج کا شخص اپنے پیٹ کے لئے نہیں، بلکہ روحانیت کے لئے کام کرتا ہے۔’ راہل نے کہا، ‘ایسا کون شخص ہو گا جو اپنی روحانیت کو مطمئن کرنے کے لئے گندگی کو صاف کرتا ہو؟’ راہل نے کہا، “مودی کے جو نظریات ہیں اسے ملک کے ہر شخص کو سمجھنے چاہئیں۔ دلتوں کے خلاف مظالم بڑھ رہے ہیں۔ مودی کے دل میں دلتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ‘ پی ایم پر نشانہ سادھتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا، “دلتوں کے خلاف ظلم مسلسل بڑھ رہا ہے، لیکن مودی ہمیشہ خاموش رہے ہیں۔ یوپی، اناو جیسے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ کانگریس نے گجرات میں جب آواز اٹھائی تو مودی تین دن کے بعد اسٹیج پر آتے ہیں اور آنسو نکل آتے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ملک کو 70 سال دئیے۔ ہم نے ادارے بنائے۔ ہم اسے ایسے ہی برباد ہونے نہیں دیں گے۔ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ہم جواب مانگیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو بولنے سے منع کر دیا ہے۔ پورا ملک صرف ان کی بات سنے گا۔ وہ بھی صرف اپنے من کی بات۔ کانگریس صدر نے کہا کہ عام طور پر اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیتا لیکن یہاں حکومت خود پارلیمنٹ چلنے نہیں دیتی۔ وزیر اعظم مودی میرے سامنے پارلیمنٹ میں بولنے سے ڈرتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: