سرورق / خبریں / اچانک آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان معاضہ دئے جانے ٹاؤن منسپل کونسل سے عوام کا مطالبہ –

اچانک آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان معاضہ دئے جانے ٹاؤن منسپل کونسل سے عوام کا مطالبہ –

بیلور: اچانک ہوئے آگ حادثہ میں درگاہ نگر میں واقع ایک گھر جل کر خاک ہوگیا جس سے لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ ٹاؤن کے کوٹے درگاہ نگر سکینڈ کراس کے سریش نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس کے سبب گھر میں رکھی ساری اشیاء جل کر خاک ہوگئیں۔ اطلاع کے مطابق گھر والے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے اس دوران گھر کے چھت پر آگ لگ گئی جیسے ہی پڑوسیوں کی نظر آگ پرپڑی گھروالوں کو اطلاع دینے کیلئے دوڑ پڑے مگر گھر پر تالا لگا ہوا تھا، تالا توڑ کر گھر میں داخل ہونے تک سارامال جل کر خاک ہوگیا تھا۔ رسوئی گھر میں رکھے ہوئے گیس سلنڈر کو باہر نکالنے میں مقامی افراد نے کامیابی حاصل کرلی جس کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گھر میں رکھی ہوئی اشیاء کو بچانے کی لاکھ کوشش کی گئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ فائر برگیڈ عملہ کو اطلاع دے کر ان کے موقع پر پہنچنے تک سارا سامان جل کر خاک ہوگیا تھا۔ آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ اس خصوص میں مقامی پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاؤن کونسل کی طرف سے معاوضہ دیاجائے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

شیشے کی کھڑکیوں پر سے اشتہارات ہٹانے بی ایم ٹی سی کا فیصلہ مسافروں نے راحت کی سانس لی –

بنگلور۔بی ایم ٹی سی بسوں کی دونوں جانب کھڑکیوں کے اوپر لگائے جانے والے اشتہارات …

جواب دیں

%d bloggers like this: