سرورق / خبریں / اپوزیشن جماعتیں تشدد پھیلا کر بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے :ترنمول کانگریس

اپوزیشن جماعتیں تشدد پھیلا کر بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے :ترنمول کانگریس

کلکتہ، ترنمول کانگریس نے آج پنچایت انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتوں پر تشددپھیلانے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنچایت انتخابات کے دوران تشدد پھیلا کر اپوزیشن جماعتیں بنگال کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی نے آج پریس کانفرنس میں ا لزام عاید کیا کہ اپوزیشن جماعتیں پنچایت انتخابات کے دوران تشدد زدہ ماحو ل بنانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ بنگال کی شبیہ خراب ہواور بنگال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤسیس جھوٹی خبریں پھیلارہی ہیں ۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے آج الزام عاید کیا کہ ریاست میں حالات اچھے نہیں ہے ۔مخالف جماعتوں اور لیڈروں پر حملے ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی بے بنیاد الزامات عاید کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھار کھنڈ سے شر پسند عناصر کو بولاکر ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔بڑی تعداد میں روپے خرچ کیے جارہے ہیں ۔ پارتھو چٹرجی نے دوسرے مرحلے میں پرچہ نامزدگی کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں پر حملے کے الزام پر کہا کہ اضلاع میں اپوزیشن جماعتوں کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے 73فیصد کاغذات جمع کیے ہیں ۔ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل نے میڈیا ایک حلقے کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا لوگوں کی ہلاکت کی بھی فرضی خبریں چلارہا ہے اور اس کا مقصد ترنمول کانگریس کو بدنام کرنا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: