سرورق / بین اقوامی / اٹلی میں انتخاب کا راستہ صاف

اٹلی میں انتخاب کا راستہ صاف

روم ، اٹلی کے صدر سرگیومتا ریلا نے وزیر مالیات کے طور پر پاؤلو سوونوکے نام کو خارج کرتے ہوئے یہاں نئے انتخاب کی راہ ہموار کر دی ہے ۔ اٹلی میں دو پارٹیوں رائٹ لیگ اور فائو اسٹار کی اتحاد نے حکومت بنانے کی کوشش کی تھی۔ اتحاد نے صدر متاریلا پر آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگایا اور جلد از جلد انتخاب کرانے کی مانگ کی ۔ اتحاد کے نامزد وزیر اعظم گیسے پے نے مسٹر متا رولا کے وزیر مالیات کے طور پر 81 سالہ پاؤلو سوونو کے نام کو خارج کئے جانے کے بعد حکومت سازی کی اپنی تمام کوششوں کو ترک کردیا ۔ مسٹر سوونا کو یورو اور یوروپی تنظیم کا سب سے بڑا ناقد مانا جاتا ہے ۔
صدر نے اپنے ٹیلی ویژن پر دئے گئے خطاب میں کہا ، ’میں نے وزیر مالیات کو چھوڑ کر اتحاد کے سبھی امیدواروں پر اپنی رضامندی دے دی تھی ۔ میں وزارت خزانہ کو اتحاد میں سے سیاست میں سرگرم رہے کسی شخص کو دئے جانے کے حق میں تھا نہ کہ کسی ایسے شخص کو جو اٹلی کو یوروپی تنظیم سے باہر کرنے کے لئے کام کرے ۔ ‘
اتحادی ذرائع نے کہا ،’ وزیر مالیات کے طور پرچنے گئے مسٹر سوونا کی وجہ سےحکومت کی تشکیل نہیں کی جاسکی ۔ معاشی معاملوں کے ماہرین مسٹر سوونا کا یورو پی تنظیم کو لیکر سخت رخ کو اپنانا اس کی خاص وجہ ہے ۔ اس سے پہلے کل مسٹر سوونا نے اتحاد کے اندیشے کا کا ازالہ کرتے ہوئے اپنے پہلے بیان میں یوروپی تنظیم پر اپنے خیالوں کو ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی ۔ مسٹر سوونا نے اپنے بیان میں کہا ، ’میں ایک الگ طرح کا یوروپ چاہتا ہوں ۔ طاقتور اور برابری والایوروپ ‘ ۔
غور طلب ہے کہ مسٹر سوونا یورو اور یوروپین تنظیم کے سخت ناقد رہے ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: