سرورق / کھیل / آئی پی ایل 2018 : لو اسکورنگ میچ میں سن رائزرس نے کنگس الیون پنجاب کو 13 رنوں سے دی مات –

آئی پی ایل 2018 : لو اسکورنگ میچ میں سن رائزرس نے کنگس الیون پنجاب کو 13 رنوں سے دی مات –

حیدرآباد، آئی پی ایل 11 کے ایک میچ میں سن رائزرس حیدر آباد نے کنگس الیون پنجاب کو 11 رنوں سے ہرادیا ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلےبازی کرنے اتری سن رائزرس نے مقررہ 20 اوورس میں چھ وکٹ کے نقصان پر 132 رنوں کا معمولی اسکور بنایا ، مگر اس کے بعد اس کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کنگس الیون پنجاب کو 119 رنوں پر ہی آل آوٹ کردیا ۔ کنگس الیون پنجاب 19.2 اوورس میں 119 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔
کنگس الیون پنجاب کی طرف سے لوکیش راہل نے 32 ، کرسل گیل نے 23 ، مینک اگروال نے 12 ، کرون نائر نے 13 ، فنچ نے 8 ، منوج تیواری نے ایک ، اشون نے چار ، تائی نے چار، سرن نے دو ، انکت راجپوت نے 8 اور مجیب الرحمان نے 10 رن بنائے۔ جبکہ سن رائزرس کی جانب سے منیش پانڈے نے سب سے زیادہ 54 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ شیکھر دھون نے 11 ، کین ولیمسن صفر ، ساہا نے 6 ، شکیب الحسن نے 28 ، یوسف پٹھان نے 21 اور محمد نبی نے چار رن بنائے ۔
پنجاب کی طرف سے انکت راجپوت نے 14 رن دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ مجیب الرحمان کو ایک وکٹ ملا ۔ سن رائزرس کی طرف سے سندیپ شرما ، باسل تھمپی اور شکیب الحسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ راشد خان نے تین وکٹ جھٹکے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: