سرورق / کھیل / آئی پی ایل میں زبردست کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ میں بھی اسٹارثابت ہوئے راشد خان

آئی پی ایل میں زبردست کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ میں بھی اسٹارثابت ہوئے راشد خان

نئی دہلی، اپنی کم عمری میں ہی پوری دنیائے کرکٹ کو راشد خان نے اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ ایک کے بعد ایک میچوں میں یہ اسپن گیند باز لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرتا جارہا ہے اور دن بدن اس کی گیند بازی میں نکھا رآرہا ہے۔
آئی پی ایل 2018 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ نوجوان کرکٹر نے کئی اہم اور سینئر بلے بازوں کو اپنی گیندوں میں الجھاکر انہیں آوٹ کیا۔ اس نوجوان کرکٹر نے اب اپنا قہر بنگلہ دیش کے خلاف برپا کیا ہے اور اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیاہے۔
دراصل گزشتہ روز افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے محض 13 رن خرچ کرکے 3 قیمتی وکٹ حاصل کئے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
دہرہ دون کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں راشد خان نےایک اوراعزاز اپنے نام کیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف تین وکٹ حاصل کرکے اپنے نام پر عالمی ریکارڈ درج کرایا۔ راشد خان بین الاقوامی ٹی 20 میچ کرکٹ میں سب سے جلدی 50 وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے۔ راشد خان نے یہ کارنامہ صرف دو سال 220 دن میں حاصل کیا ہے۔ اپنے 31 ویں میچ میں راشد نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
راشد سے قبل یہ کام جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے 31 ٹی 20 میچوں میں 50 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ ٹی 20 میچوں میں سب سے کم میچوں میں 50 وکٹ لینے کا کرشمہ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کے نام درج ہے۔ انہوں نے صرف 26 میچوں میں وکٹوں کی سنچری لگانے کاکام کیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2018 میں کئی میچوں میں انہوں نے اپنے دم پر مخالف ٹیموں کو مشکل میں ڈالنے کاکام کیا تھا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو فائنل میں نہ پہنچنے دینے کا پورا سہرا راشد خان کے سر ہی جاتا ہے۔ کیونکہ اس میچ میں راشد خان نے بلے بازی، گیندبازی اور فیلڈنگ کے ذریعہ کے کے آر کو روک دیا تھا اور سن رائرزس حیدرآباد فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ حالانکہ اسے فائنل میں چنئی سپرکنگس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

جیسن رائے کی سنچری سے انگلینڈ کو چار۔صفر کی برتری –

چیسٹر لی اسٹریٹ، سلامی بلے باز جیسن رائے (101) کی سنچری کی مدد سے انگلینڈ …

جواب دیں

%d bloggers like this: