سرورق / خبریں / آئی این ایکس میڈیا کیس : کارتی چدمبرم کو ممبئی لے گئی سی بی آئی ، اندرانی اور پیٹر سے کرائی گی آمنا سامنا-

آئی این ایکس میڈیا کیس : کارتی چدمبرم کو ممبئی لے گئی سی بی آئی ، اندرانی اور پیٹر سے کرائی گی آمنا سامنا-

نئی دہلی : سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے اور آئی این ایکس میڈیا کیس میں ملزم کارتی چدمبرم کو سی بی آئی اتوار کی صبح ممبئی لے گئی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں کارتی کا اندرانی مکھرجی اور پیٹر مکھرجی سے آمنا سامنا کرواکر پھر سے پوچھ تاچھ کی جائے گی ۔
در اصل اندرانی مکھرجی نے الزام لگایا تھا کہ ان کی میڈیا کمپنی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کلیئرنس کو لے کر وہ اپنے شوہر پیٹر مکھرجی کے ساتھ دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں کارتی چدمبرم سے ملی تھی ، جہاں کارتی نے مبینہ طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ سی بی آئی افسران کے مطابق اندرانی نے مجسٹریٹ کے سامنے بھی یہ بیان دوہرایا ہے ، ایسے میں سی بی آئی اب پیٹر اور اندرانی کے سامنے کارتی سے ان سوالوں کا جواب طلب کرے گی۔
سی بی آئی کی ٹیم نے کارتی سے ہفتہ کو بھی تقریبا سات گھٹنوں تک پوچھ گچھ کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی ٹیم نے کارتی کو ان کے خلاف ملے سبھی ثبوت دکھائے اور ان سے اس پر جواب مانگا ۔ سی بی آئی افسروں نے کارتی کو ایف آئی پی بی کلیئرنس سے وابستہ دستاویز بھی دکھائے ۔ علاوہ ازیں ان کی کمپنی چیس مینجمنٹ لمیٹڈ کے سلسلے میں بھی ان سے پوچھ گچھ کی گئی ۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو سی بی آئی نے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں کہا تھا کہ کارتی پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہے ہیں ، اس کے بعد عدالت نے کارتی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے انہیں 6 مارچ تک کیلئے سی بی آئی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ادھر سی بی آئی نے 14 دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی ، لیکن کورٹ نے اس کو ضروری نہیں سمجھا۔
سی بی آئی کے علاوہ ای ڈی کے وکیل نے بھی شکایت کی تھی کہ کارتی تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ وکیل نے دلیل دی تھی کہ کارتک کو رہا کئے جانے پر تفتیشی کارروائی پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ اس کے بعد سی بی آئی نے کورٹ کے سامنے کچھ دستاویز بھی پیش کئے ، جس کی بنیاد پر بڑی سازش کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: