سرورق / کھیل / انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پاکستان کی شاندار شروعات

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پاکستان کی شاندار شروعات

لندن:  (ایجنسیز) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 2؍ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے دن کے کھیل میں لنچ سے قبل پاکستان کے گیندبازوں نے شاندار مظاہر ہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے چوٹی کے 3؍بلے بازوں کو آؤٹ کرکے پویلین واپس بھیج دیا۔ میچ کے چوتھے اوور میں گیند باز محمد عباس نے انگلینڈ کو پہلا جھٹکا دیا اور محض 12؍رن کے اسکور پر افتتاحی بلے باز اسٹون مین کو بولڈ کردیا۔ پھر میچ کے چودھویں اوور میں حسن علی نے انگلینڈ کے کپتان کو پاکستانی کپتان کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کراکے آؤٹ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے 4-4 رن بنائے۔16؍ویں اوور میں حسن علی نے انگلینڈ کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے ایک اور وکٹ لیا۔ حسن نے اس بار ملان کو6؍رن کے اسکور پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ دوسری جانب حالیہ کئی دنوں سے خراب فارم میں چل رہے انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر۔کک سیزن کے پہلے ٹسٹ میں پورے فارم میں نظر آئے۔ لنچ کے قریب اپنی نصف سنچری کے قریب پہنچ چکے کک نے بیرسٹو کے ساتھ ملکر لنچ کے بعد انگلینڈ کا اسکور 100؍رن پر پہنچایا کہ بیرسٹو 27؍رن بناکر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پھر کک نے بین اسٹوکس کے ساتھ 49؍رن کی ساجھیداری کے ساتھ انگلینڈ کا اسکور149؍ پر پہنچایا کہ میچ میں اب تک خاموش نظر آرہے پاکستان کے اسٹار گیند باز محمد عامر نے 70؍رن کے اسکور پر کک کو بولڈ کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک بین اسٹوکس 55؍گیندوں میں 36؍ رن اور جوس بٹلر 13؍ رن بناکر کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ کا اسکور 5؍وکٹ پر165؍رن تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

جیسن رائے کی سنچری سے انگلینڈ کو چار۔صفر کی برتری –

چیسٹر لی اسٹریٹ، سلامی بلے باز جیسن رائے (101) کی سنچری کی مدد سے انگلینڈ …

جواب دیں

%d bloggers like this: