سرورق / کھیل / انگلینڈ نے آسٹریلیاکا5-0 سے کیا وائیٹ واش –

انگلینڈ نے آسٹریلیاکا5-0 سے کیا وائیٹ واش –

مانچیسٹر، (یو این آئی) انگلینڈ نے جوز بٹلر کی شاندار( 110رن) بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو یک روزہ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر کلین سوئپ کردیا۔مانچسٹر میں کھیلے گئے پانچویں یک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا میں ابتدائی اوورز میں بہترین بلے بازی کی۔ لیکن اچھے آغاز کے باوجود اس کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا۔آسٹریلیا کے دونوں اوپنر ایرون فنچ اور ٹریویس ہیڈ نے ابتدائی 6 اوور میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے وکٹ کے لئے 60 رنوں کی شراکت کی۔معین علی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنچ کو آوٹ کرنے کے بعد اسٹونین کو صفر اور شان مارش کو 8 رن پر آؤٹ کردیا جس کے بعد لیام پلنکیٹ نے 56 رن کی انفرادی اننگز کھیلے والے ٹریویس ہیڈ کو بھی پیویلیئن بھیج دیا۔آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے ایک رن کا اضافہ کیا جس کے بعد بٹلر نے انھیں رن آؤٹ کردیا تو 5 وکٹ صرف 100 رنوں پر گر چکے تھے ۔ شورٹ نے 47 اور الیکس کیری نے 44 رنز کی اننگز کھیل کو آسٹریلیا کے اسکور کی حد 200 سے پار کر دی۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم 35 ویں اوور میں 205 رن بنا کر آؤٹ ہوئی۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔میزبان ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک آسان ہدف کا تعاقب مایوس کن تھا، جیسن روئے ایک رن اور جونی بیئراسٹو 12 رن بنا کر آؤ ٹ ہوئے جس کے بعد 50 کے اسکور پر انگلینڈ کے 5 بلے باز پویلین لوٹ گئے ۔ایک مشکل وقت میں جوز بٹلر نے ذمہ داری سنبھالی اور ایک طرف سے رنز بھی بنائے اور ٹیم کو فتح کے قریب کردیا۔معین علی نے 16، کیورا نے 15 اور عادل رشید نے 20 رن بنا کر جوز بٹلر کا ساتھ دیا تاہم عادل رشید اس وقت آؤٹ ہوئے جب ٹیم کو جیت کے لئے صرف 10 رن درکار تھے لیکن آخرمیںآئے بلے باز جے ٹی بال نے ایک رن بنایا اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔انگلینڈ نے مقررہ ہدف 49 ویں اوور کی تیسری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز میں پانچ صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔ جوز بٹلر نے ناقابل شکست 110 رن بنائے ۔آسٹریلیا کے اسٹین لیک اور رچرڈسن نے 3،3 وکٹ حاصل کئے۔جوز بٹلر کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ انگلینڈ اس سیریز میں یک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

ٹیسٹ ٹیم میں کلدیپ كو موقع مل سکتا ہے : وراٹ

نوٹنگھم، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے شاندار آغاز سے پرجوش ہندوستانی کپتان وراٹ …

جواب دیں

%d bloggers like this: