سرورق / خبریں / انڈیگو کا نیا اسپیشل آفر: صرف 1212 روپئے میں کریں 57 شہروں میں ہوائی سفر –

انڈیگو کا نیا اسپیشل آفر: صرف 1212 روپئے میں کریں 57 شہروں میں ہوائی سفر –

نئی دہلی، ملک میں سستا ہوائی سفر کرانے والی پرائیویٹ ایئر لائنس کمپنی انڈیگو نے نیا آفر شروع کیاہے ۔10 جولائی سے 13 جولائی تک چلنے والی اس سیل میں انڈیگو کی سیٹیں 1212 روپئے سے شروع ہو رہی ہیں۔ باقی ٹکٹوں پر بھی 25 فیصدی تک کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔یہ 12 لاکھ سیٹیں 57 شہروں میں سفر کیلئے ہیں۔ اس موقع پر خریدے گئے ٹکٹوں پر 25 جولائی 2018 سے 30 مارچ 2019 کے درمیان سفر کیا جا سکتا ہے۔
انڈیگو کے چیفاسٹریٹرجی آفیسر ولیم بولٹر کا کہنا ہے کہ انڈیگو 4 اگست 2018 کو اپنے 12 سال مکمل کرنےجا رہا ہے۔ اس موقع پر ہم 57 شہروں کیلئے ملک کی سب سے بڑی سیل لیکر آئے ہیں۔اس کے ذ ریعے اپنے کسٹمروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے کسٹمر نے ہی ہمیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔
ایسے اور ملے گی چھوٹ : اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کریڈٹ کارڈ سے کم سے کم 3000 روپئے تک کا ٹکٹ خریدنے پر لوگوں کو 5 فیصدی کیش بیک ،زیادہ سے زیادہ 500 روپے بھی فائدہ مل سکتا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: