سرورق / خبریں / انڈین یوتھ کانگریس کا ‘‘بھارت بچاؤ جن آندولن’’ سنسد بھون کی جانب کوچ کررہے سینکڑوں کارکنان گرفتار

انڈین یوتھ کانگریس کا ‘‘بھارت بچاؤ جن آندولن’’ سنسد بھون کی جانب کوچ کررہے سینکڑوں کارکنان گرفتار

نئی دہلی:(یواین آئی)مودی سرکارکے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف یوتھ کانگریس کے کارکنان نے آج’بھارت بچاؤ آندولن‘کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا۔یوتھ کانگریس کے صدرکیشوچندریادوکی قیادت میں ہزاروں کارکنان نے قومی سطح پرمنعقد آندولن کے دوران یہاں تنظیم کے ہیڈآفس سے سنسدبھون کی جانب کوچ کیا۔لیکن انہیں درمیان میں ہی روک دیاگیا۔سرگرم کارکنان نے جب جبراً پولیس بیریرکوپارکرنے کی کوشش کی توپولیس نے انہیں روک دیا اور مسٹریادوکے ساتھ کارکنان کوبس میں بٹھاکرسنسد مارگ تھانہ لے گئی۔یوتھ کانگریس کے ترجمان امبریش رنجن پانڈے نے بتایاکہ پولیس نے مسٹریادواورنائب صدرشری نواس بیوی سمیت ایک ہزارسے زائدکارکنان کوگرفتارکیاہے اورسبھی کوسنسدبھون تھانے میں رکھاگیاہے ۔انہوں نے الزام لگایاکہ پولیس نے مظاہرین پرپانی کی بوچھارکی اورکئی کارکنان کے ساتھ ہاتھاپائی بھی ہوئی۔یوتھ کانگریس کے کارکنان پورے ملک میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔یوتھ کانگریس نے 26؍مئی کومودی سرکارکے 4؍سال مکمل ہونے پر’دھوکہ دہی‘دن (وشواس گھات)کی شکل میں منایاتھااوراحتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔اس دن بھی پولیس نے مسٹریادوسمیت کئی کارکنان کودن بھرتھانے میں رکھاتھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: