سرورق / بین اقوامی / انڈونیشیا میں تیل کے کنویں میں لگی آگ سے 15 افراد ہلاک –

انڈونیشیا میں تیل کے کنویں میں لگی آگ سے 15 افراد ہلاک –

جکارتہ، انڈونیشیا کے شمال مغربی صوبہ آچے میں آج ایک تیل کے کنویں میں لگی آگ کی وجہ سےکم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 40 دیگر جھلس گئے ہیں۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ریلیف مینجمنٹ ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے ’’آگ بجھ نہیں پانے کی وجہ سے ہم ابھی بھی متاثرین کی تعداد کا پتہ لگارہے ہیں۔ آگ ابھی تک بجھی نہیں ہے اور گردونواح کے مکانوں اور درختوں کی جانب آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ پر قابو پانے کے لئے کافی مشقت کا سامنا کرنی پڑ رہی ہے۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں لگی ہوئی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق یہ آگ صبح اس وقت لگی جب 250 میٹر گہرا یہ تیل کا کنواں اوپر تک بھر گیا اور مقامی لوگ وہاں سے خام تیل نکالنے کے لئے جمع ہو گئے۔پولیس کے ذرائع کا خیال ہے کہ اس علاقے میں غیر قانونی طور پر ڈریلنگ کرکے خام تیل نکالا جا رہا ہو گا اور وہاں کھڑے لوگوں میں سے کسی ایک نے سگریٹ جلائی ہوگي جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔آگ میں جھلسے دس سے زائد افراد کو بندہ آچے کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ایک دیگر پولیس افسر واهيو كنكورونے بتایا ’’ ہمارا خیال ہے کہ اس کنویں میں سے آس پاس کے گاؤں والے تیل کو غیر قانونی طور پر نکال رہے ہونگے اور اس وقت کسی کے سگریٹ پینے کی وجہ سے اس میں آگ لگی ہو گی۔ اس آگ میں جھلسے لوگوں کی تعداد 40 بتائی گئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: